کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟
رپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست فلوریڈا کے شہر فورٹ لاڈرڈیل میں تقریر کرتے ہوئے کہا: ’وہ (دولتِ اسلامیہ والے) بہت سے پہلوؤں سے صدر اوباما کا احترام کرتے ہیں۔ وہ دولتِ اسلامیہ کے بانی ہیں۔‘
انھوں نے اس بات پر زور دینے کے لیے اسے تین بار دہرایا۔
اس تقریر میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے اوباما کا پورا نام لیا، ’براک حسین اوباما۔‘
ٹرمپ نے اپنی حریف ہلیری
کلنٹن کو بھی ملوث کرتے ہوئے کہا کہ وہ دولتِ اسلامیہ کی شریک بانی ہیں۔
ٹرمپ ایک عرصے سے اوباما اور ان کی سابق وزیرِ خارجہ ہلیری کلنٹن پر الزام لگاتے رہے ہیں کہ انھوں نے اپنی پالیسیوں سے عراق میں طاقت کا خلا پیدا کر دیا جس سے دولتِ اسلامیہ کو پنپنے کا موقع ملا۔
دوسری جانب ہلیری کلنٹن نے، جس میں انھوں نے کہا تھا کہ اسلحہ رکھنے کے حقوق کے حامی ہلیری کو جیتنے سے روک سکتے ہیں، کے بارے میں کہا کہ وہ لوگوں کو تشدد پر اکسا رہے ہیں۔
ریاست آئیووا کے شہر ڈے موئنز میں بات کرتے ہوئے کلنٹن نے کہا کہ ’الفاظ کے بےتحاشا مضمرات ہو سکتے ہیں۔‘
کلنٹن نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ کا صدر بننے کا مزاج ہی نہیں ہے۔